13 نومبر، 2017، 11:47 AM
News ID: 3544421
T T
0 Persons
ایرانی صدر کی زلزلہ متاثرین کو فوری امداد فراہم کرنے کی ہدایات

تہران، 13 نومبر، ارنا – ایران کے مغربی سرحدی علاقوں بالخصوص صوبے کرمانشاہ میں زلزلے کے بعد صدر مملکت 'حسن روحانی' نے اپنے سنیئر نائب 'اسحاق جہانگیری' اور دوسرے اعلی حکام کو زلزلے کے زخمیوں اور متاثرین کو فوری طور پر امداد فراہم کرنے کا حکم دیا ہے.

صدر روحاني نے پير كے روز اپنے ايك پيغام ميں سرحدي علاقوں بالخصوص صوبے كرمانشاہ ميں زلزلے كے باعث جان بحق ہونے والوں پر افسوس كا اظہار كيا.

انہوں نے گزشتہ رات سے اب تك اس واقعے ميں زخميوں اور متاثرين كي صورتحال كا جائزہ ليتے ہوئے سنيئر اسحاق جہانگيري، وزرائے داخلہ،صحت، سڑك اور شہري ترقي اور صوبے كرمانشاہ كے گورنر كو اس علاقوں ميں فوري طور پر امداد فراہم كرنے كا حكم ديا.

صدر مملكت نے زخميوں اور متاثرين كو طبي امداد كي فراہمي اور مختلف اسپتالوں ميں منتقل كرنے كے خصوصي احكامات دئے.

انہوں نے زلزلے ميں جاں بحق ہونے والوں كے لواحقين كے ساتھ ہمدردي اور يكجہتي كا اظہار كيا.

تفصيلات كے مطابق، ايران كے مغربي سرحدي علاقوں بالخصوص صوبے كرمانشاہ ميں خوفناك زلزلے كے نتيجے ميں 214 افراد جان بحق جبكہ 2504 سے زائد زخمي ہوئے ہيں.

زلزلہ پيماہ مركز كے مطابق؛ گزشتہ رات 9 بجكر 48 منٹ صوبے كرمانشاہ كے مختلف علاقوں بالخصوص ازگلہ ميں زلزلے كے شديد جھٹكے محسوس كيے گئے.

ريكٹر اسكيل پر زلزلے كي شدت 7.3 ريكارڈ كي گئي ہے اور اس كا مركز كرمانشاہ سے 122 كلوميٹر دوري پر واقع ازگلہ كا علاقہ تھا جبكہ اس كي گہرائي 11 كلو ميٹر تھي.

ايران سميت عراق، متحدہ عرب امارات، تركي، سعودي عرب اور كويت بھي زلزلے كے شديد جھٹكے محسوس كئے گئے.

9393**

ہميں اس ٹوئٹر لينك پر فالو كيجئے. IrnaUrdu@